ENG TEST TEAM

انگلینڈ کے 8 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب، ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ بھی یکم دسمبر کے بجائے ایک دو روز تاخیر سے شروع کرنے پر مشاورت جاری ہے، میچ کے لیے 11 کھلاڑی فٹ ہونا ضروری ہے۔

پاکستان میں‌کرکٹ‌کے جذباتی دیوانے ہیں، بہترین کھیل کی امید ہے، انگلش ہیڈ کوچ

ترجمان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کی رپورٹ پر آج شام تک صورت حال واضح ہوسکے گی کہ ٹیسٹ میچ کل شروع ہونا ممکن ہوسکے گا یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس کی عدم دستیابی کی وجہ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا اعلان بعد میں ہوگا، انگلش کرکٹرز فوڈ پوائزنگ وائرل انفکیشن کا شکار ہیں۔

انگلش کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ‌سیریز کے لیے 17 سال بعد پاکستان آمد

انگلش ٹیم کے ترجمان نے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے امکانات کو رد کردیا ہے جبکہ آپشنل ٹریننگ سیشن میں صرف پانچ کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے، فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹیم تبدیلی ضرورت ہوگی یا نہیں۔

پاکستان اور چین کا سی پیک میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے انگلش ٹیم اپنے شیف کے ہمراہ آئی جو ان کے کھانے کے معیار کی نگرانی کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں