کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 1 دن میں سب سے زیادہ 42 اموات سامنے آ گئیں

corona virus pak

کورونا وائرس کی دوسری لہر پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 752 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی۔

کورونا سے اموات؟؟
این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 603 ہو گئی۔ مہلک وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 931 ہے۔

صوبوں میں صورتحال؟؟
پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، چین کےاشتراک سے تیار کورونا ویکسین کے کامیاب انسانی ٹرائل مکمل
نیشنل کمانڈ آپریشن کے ڈیٹا کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 028 ہوگئی۔ پنجاب میں مہلک وائرس سے 1 لاکھ 13 ہزار 457 افراد متاثر ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 730 ہے۔ اسلام آباد میں 26 ہزار 177 اور بلوچستان میں 16 ہزار 699 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *