پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، چین کےاشتراک سے تیار کورونا ویکسین کے کامیاب انسانی ٹرائل مکمل

corona vaccine china pak e1605882412602

ڈاکٹرز نے اگلےدو سے تین ماہ میں اچھی خبرملنے کی نوید سنا دی۔ چین کے اشتراک سے تیار کورونا ویکسین کے کامیاب انسانی ٹرائل مکمل کرلیے گئے ہیں۔ تاحال تقریبا 5 ہزار پاکستانیوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔
ٹرائل میں کون شامل؟؟
کورونا ویکسین کے لیے سب سے زیادہ ڈھائی ہزارافراد نےاسلام آباد میں ٹرائل میں حصہ لیا۔ کراچی میں 1400اورلاہور میں 800سو افراد ٹرائل میں حصہ لے چکے ہیں۔

نتائج کیا نکلے؟؟
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ویکسین کے اب تک کے نتائج مثبت ہیں، جن افراد کو ویکسین لگی ہے وہ صحت مند ہیں۔ وائس چانسلر شفا انٹرنیشنل اسپتال ڈاکٹر اقبال کہتے ہیں جلد اچھی خبردیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرائل کو 6 ہفتوں سےزائد کا وقت گزر چکا ہے۔
مزید کتنا وقت درکار ہوگا؟؟
ڈاکٹر اقبال کہتے ہیں ٹرائل کے نتائج مرتب ہونے میں 3 ماہ لگ سکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ 56 دن مکمل ہونے پر اینٹی باڈی ٹیسٹ ہوگا۔ دیکھاجائے گا کہ جسم میں اینٹی باڈیز بنی ہیں یا نہیں، یہ بھی دیکھا جائےگا کہ اس عرصے میں جسم میں کرونا وائرس داخل ہوا تھا یا نہیں؟؟۔

چین کے اشتراک سے تیار کردہ ویکسین کے انسانی جسم پر ٹرائل روس، سعودی عرب، میکسیکو اور کینیڈا میں بھی جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *