مینارپاکستان گراونڈ میں‌پانی چھوڑنے پر سیاسی محاذ گرم، مریم نواز کے الزامات، فردوس عاشق کے جوابی حملے

MINARE PAKISTAN LAHORE

لاہور کی مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی چھوڑنے پر سیاسی محاذ گرم ہوگیا۔ مسلم لیگ نون ، تحریک انصاف اور پی ایچ اے میدان میں‌ آگئی. مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں۔ حکومت کی جان نکل چکی ہے. ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللّہ جلسہ بھی ہو گا اور حکومت گھر بھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا نئے الیکشن کرانے کا اعلان؟
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے الزامات پر مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیا۔۔ ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ مینار پاکستان کا کل رقبہ بارہ سو کنال ہے۔ معمول کےمطابق 3سے4 کنال رقبہ پر پانی لگایا گیا۔ راجکماری اور انکی رعایا کی سیاسی زندگی جھوٹ سے جُڑی ہے۔ لوگ مسترد شدہ پی ڈی ایم کو ایک بار پھر مسترد کررہے ہیں۔
لانگ مارچ یا استعفے؟؟ فیصلہ کیا؟
چیئرمین پی ایچ اے نے نون لیگی الزامات مسترد کردیے۔ کہا معمول کے مطابق پارک میں لگی گھاس کو پانی دیا ہے۔ یاسر گیلانی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر گھاس کو سرسبز کرنے کے لیے پانی لگاتے ہیں۔ گھاس کو دیا جانے والا پانی خشک ہوچکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *