وفاقی حکومت نے نو مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کرلیا

Barrister Gohar Irfan Siddiqui nayaujala

وفاقی حکومت نے نو مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق،، حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی مطالبات کے جواب تیار کرلیے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سات دن میں کمیشن نہ بنا تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے میڈیا میں ذرائع سے آنے والی خبروں کی تردید کردی۔
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھ گئے ،پہلےمذاکرات کا اعلامیہ جاری

وفاقی حکومت نے نو مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق،، حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی مطالبات کے جواب تیار کرلیے ہیں۔ حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے، نو مئی مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ چھبیس نومبر سے متعلق لاپتہ افراد کی فہرست اور گرفتار افراد کی تفصیلات فراہم کریں۔ اس کے بغیر بازیابی یا رہائی ممکن نہیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے،، سات دن میں کمیشن نہ بنا تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے۔ چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔ حکومت سے مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ مناسب نہیں کہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں۔

حکومت کے سامنے تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبے

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے،، پی ٹی آئی کے مطالبات پر جواب تیار کرنے  کی خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت اور اپنی اپنی قیادت سے رہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں ہیں۔ حتمی جواب تیار کرنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *