مشترکہ اپوزیشن کے الائنس پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں پہلی دراڑ سامنے آگئی ہے۔ مومنٹ کے رکن محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے راستے جدا کرلیے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ڈی ایم کےآئندہ کسی جلسوں میں شریک نہیں ہوں گے۔
علیحدگی کا اعلان کیوںکیا؟؟
محسن داوڑ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ پشاور جلسے میں دعوت نہ ملنے پر یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں ںے بتایا کہ یہ پارٹیوں کا نہیں اپوزیشن کا الائنس ہے۔
ملتان میںجلسے میںشرکت کریںگے؟؟
محسن داوڑ نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے انہیں ملتان جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ لیکن وہ کسی بھی جماعت کے لیے مشکل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ اور وہ ملتان جلسے میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔
پیپلزپارٹی میںشریک ہوںگے؟؟
مستقبل میں پیپلزپارٹی میں شرکت کے سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ بلاول بھٹو صاحب کے بہت مشکور ہیں۔ جنہوں نے برے سے برے حالات میں ہمارا ساتھ دیا۔ اس وقت کئی ہمارے اپنے ہمیں چھوڑ گئے تھے۔
حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے کو نہیں، مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک مستقبل میں پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ ہے تو وہ تمام ساتھی اور دوست مل کر کریں گے۔ تاحال وہ کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کررہے۔