غزہ میں اسرائیل کی وحشت و بربریت، فلسطینی شہداء کی تعداد ایک149 ہو گئی

a e1621139024672

غزہ میں اسرائیل کی وحشت و بربریت جاری ہے۔ فلسطینی شہداء کی تعداد ایک149 ہو گئی۔ اکتالیس معصوم بچے بھی اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن گئے۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوجیوں نے تیرہ نہتے فلسطینیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔ اسرائیلی حملوں میں گیارہ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

معصوم بچوں کی صدائیں اور تباہی اور بربای کے انسانیت سوز مناظر۔ یہ ہے مقبوضہ فلسطین جہاں اسرائیلی وحشت و بربریت پر اقوام عالم نے چپ سادھ رکھی ہے۔ اسرائیل نے عالمی قوانین اور اخلاقیات کو روندتے ہوئے غزہ میں شہری آبادی کو بھیانک بمباری سے نشانہ بنایا ہوا ہے۔ اسرائیلی ٹینک بھی غزہ کے شہریوں پر آگ برسانے میں مصروف ہیں۔

بھیانک بمباری سے فلسطینی گھر بار چھوڑ کر اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ اسرائیل نے عالمی قوانین کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے عالمی میڈیا کے دفاتر کو نشانہ بنایا ہے۔ فضائی حملے میں میڈیا ٹاور ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے باعث غزہ پٹی میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اسرائیلی حکومت نےغزہ پٹی کے بجلی نظام کو بند کرنے کی دھمکی دے ہے۔ مغربی کنارے میں بھی غاصب صیہونی ریاست نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کی نہتے مظاہرین پر فائرنگ سے ایک درجن سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

دوسری طرف شدت پسند صیہونیوں نے اسرائیل میں عرب آبادی پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ لاد سمیت متعدد اسرائیلی شہروں میں سول وار کی سی صورت حال ہے۔اسرائیلی بربریت کے جواب میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اب تک اسرائیل پر دو ہزار سے زائد راکٹ داغے ہیں۔ جس سے نو اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *