’مجھے ہارر موویز بہت پسند ہیں، ڈراؤنی فلمیں اکیلے دیکھنا مشکل ہوتا ہے لیکن اچھا بہت لگتا ہے‘، یہ اور اس طرح کی آرا ڈراؤنی فلمیں دیکھنے والوں کی جانب سے اکثر سنی ہوں گی۔ تاہم اگر دنیا بھر میں ہارر فلموں کے مداح ایسی فلمیں پسند کرتے ہیں تو انڈیا میں ڈراؤنی فلمیں بننا کم کیوں ہو گئی ہیں؟
انڈیا میں ہارر کیٹیگری کی فلموں پر کام کرنے والے وکرم بھٹ نے انڈیا میں ہارر فلموں کی تعداد میں کمی کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس قسم کی فلموں کو بی گریڈ موویز سمجھا جاتا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہارر فلموں کی کیٹیگری کو کبھی بھی مین سٹریم نہیں سمجھا گیا، اور اس طرح کی فلموں کی اہمیت کو نظرانداز کرنا ان کی نااہلی ہے۔‘