وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ استعفےدینااپوزیشن کاحق ہے،جو جو استعفیٰ دے گا، اس کے حلقے میں ضمنی الیکشن کرادیا جائے گا۔ ہوسکتا ہے کچھ ملک اپوزیشن کے پیچھے ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کالم نگاروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ این آراواورکرپشن کےعلاوہ حکومت اپوزیشن سےبات کرنےکوتیارہے۔ نیب کوآج ختم کردیں، اپوزیشن اسمبلیوں میں آکربیٹھ جائےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمیں الجھاناچاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسبلیوں سے استعفیٰ یا لانگ مارچ؟؟
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہورجلسے کی اجازت نہیں دی،لیکن روکیں گےبھی نہیں۔ کرپٹ پولیٹیکل ایلیٹ نظام نہیں چلنےدی رہی، لیکن یہ نظام چلےگا۔ حکومت کی رٹ کمزورنہیں ہے۔ عدالت کےفیصلے کااحترام کریں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے مریم کو کیا کہا؟؟
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری غلطی تھی کہ آئی ایم ایف میں جانےمیں تاخیرکی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی طورپراب ہم سیدھےرستےپرچل پڑےہیں۔ ہمیں پتاہےکہ مشکل وقت ہے،لیکن مجھےیہ بھی پتاہےکہ جیت میری ہوگی۔
بلاول بھٹو نے حکومت کو خبردار کردیا
انہوں ںے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کوروناکی وجہ سےتاخیرہورہی ہے۔ سینیٹ الیکشن کے بعد جلد بلدیاتی انتخابات کرادیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں اپوزیشن سے ذیادہ پراعتماد ہوں۔ سول ملٹری تعلقات بہت اچھےہیں،ہم ایک پیج پرہیں۔