طلبا کے لیے تعلیمی اداروں‌میں‌کیا کیا چیزیں‌ضروری ہیں؟؟

school reopen e1599491495314

این سی او سی نے اسکول کے کھلنے کے احکامات دیے، تو والدین اور اسکولوں کے لیے احتیاطی تدابیر بھی جاری کردیں۔ بچوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔۔ ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھونے اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی ضروری ہوگا۔۔

چھٹیاں ختم۔۔۔ کورونا وبا کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے کا گرین سگنل مل گیا۔۔ این سی او سی کے اجلاس میں طلبا کے والدین اور اسکولوں کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔

والدین کو ہدایت کی گئی ہے۔۔۔ بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ہی کیوں نہ ہو۔ بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔ اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ کورونا پازیٹیو آنے کی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

اسکولوں کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔۔ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ یقین کریں بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں۔ فیس ماسک کا استعمال لازم قرار دیں۔ ڈرائیور حضرات جو بچوں کو اسکول یا کالج لے کر جاتے ہیں وہ اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں۔۔ گاڑی میں بیٹھاتے وقت یقین کریں بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *