قائداعظم کے وژن کے مطابق اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے، وزیراعظم نے واضح کردیا

PM IMRAN KHAN

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے بعد پی ڈی ایم کو جلسے بند کردینے چاہیئں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلے، کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے۔ ملتان میں کورونا خطرناک حد تک پھیل رہا ہے۔ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے۔ انہوں‌ نے کہا کہ اپوزیشن لے لیڈران خود ویڈیو خطاب کریں گے، اور عوام کو مہلک وبا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے حکومت کے بارے کیا کہہ دیا؟

پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں وفاقی وزیرحماد اظہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ مہنگائی میں مزید کمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کے اپوزیشن پر حملے

وزیراعظم نے ایک بار پھر واضح کیا کہ فلسطین معاملے پر پالیسی کے حوالے سے کوئی ابہام میں نہ رہے. قائداعظم کے وژن کے مطابق اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *