امریکہ کے معروف کاروباری و سماجی شخصیت سیٹھ لطیف کا بیٹا زاہد لطیف اہم مقدمے میں بری

zahid lateef

نیویارک میں شالیمار بزنس چین کے مالک اور معروف پاکستانی امریکن کاروباری شخصیت سیٹھ لطیف اپنی سابقہ اہلیہ سحرش علی کی جانب سے درج کرائے گئے ایک اہم مقدمے میں سرخرو ہوگئے. نیوجرسی کی عدالت نے سیٹھ لطیف کے بیٹے زاہد لطیف کو سحرش علی کی جانب سے عائد تمام الزامات سے بری کردیا. پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے سیٹھ لطیف اور انکی فیملی کو مبارکباد دی ہے ۔

سیٹھ لطیف ایک معروف پاکستانی امریکن کاروباری و سماجی شخصیت ہیں. انکے بیٹے زاہد کو سیٹھ لطیف کی سابق اہلیہ سحرش علی کی جانب سے ایک مقدمے میں اہم کامیابی ملی ہے. عدالت نے زاہد لطیف کیخلاف اسلحہ دکھانے ، آبروریزی اور مار پیٹ جیسے الزامات کو مسترد کردیا. عدانے نے زہاد لطیف کو باعزت بری کردیا. عدالت نے مقدمے میں ریسٹٹیننگ آرڈر بھی جاری کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ سیٹھ لطیف کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے انکے بیٹے پر مار پیٹ ،آبرو ریزی ، اسلحہ دکھانے جیسے الزامات لگائے گئے تھے۔ سیٹھ لطیف فیملی کے مطابق سحرش علی نے مبینہ طور پر انکا کاروبار اور جائیداد ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ اس منصوبے میں سحرش علی کو نیوجرسی کے ایک سیاستدان ، ایک جعلی صحافی اور ایک نام نہاد خواتین کی تنظیم کی معاونت حاصل تھی ۔

دوسری جانب خاتون سحرش علی اور اسکی سہیلی نصرت سہیل کیجانب سے سیٹھ لطیف کے بچوں اور بیوی کے کپڑے ، زیورات اور قیمتی اشیاء چرا کر ایک بوتیک میں بیچنےکا بھی انکشاف بھی ہوا ہے جس پر سیٹھ لطیف فیملی نے نصرت سہیل اور سحرش علی پر اسٹیٹ اور کاؤنٹی میں الگ الگ مقدمات درج کرا رکھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *