سندھ بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں21 سے 31 دسمبر تک موسم سرماکی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھٹیوں کی سمری کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں :اسموگ کے باعث ہفتہ وار 3 چھٹیوںکا نوٹی فیکیشن جاری
محکمہ تعلیم کے مطابق چھٹیوں کے بعد یکم جنوری 2023 سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا۔
حکومت نے 26 نومبر سے ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا
اسٹیرنگ کمیٹی محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں پر ہوگا۔