ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی

PAK VS WI1

جمیکا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا- ویسٹ‌انڈیز نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 168 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان باؤلر شاہین آفریدی نے 4، حسن علی نے 3 اور فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں- ویسٹ انڈیز کے بلیک ووڈ نے 55 رنز بنائے اور کیمروچ نے30 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز میچ میں 8 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کھیلے جانے والے کنگسٹن ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فہیم اشرف نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن، پاکستان کی ابتدائی بیٹنگ لائن ٹھس

پاکستانی ٹیم چوتھے روز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مجموعی اسکور میں 8 رنز کے اضافے کے بعد فہیم اشرف آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم بھی کیچ آؤٹ ہو گئے اور پھر کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پہ ٹھہر نہیں سکا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ‌انڈیز کا مقابلہ، اسکواڈ کا اعلان

قومی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی- یوں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے بابراعظم 55 رنز ، عابد علی 34 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی- ویسٹ انڈیز نے 253 رنز بنائے تھے اور اسے 36 رنز کی سبقت حاصل تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *