امریکی کینسر سوسائٹی نے رپورٹ کیا کہ 55 سال سے کم عمر آنتوں کے کینسر کے مریضوں کی تعداد ایک دہائی پہلے کے مقابلے میں دگنی ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹی ٹیوٹ ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر مصنوعی مٹھاس کے کیمیکل کو سرطان کا سبب قرار دینے جارہی ہے تاہم اس کے علاوہ کچھ اور غذائیں بھی ہیں جن کے متعلق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر زیادہ مقدار میں انہیں استعمال کیا جائے تو کینسر ہو سکتا ہے۔
گوشت
سُرخ گوشت (red meat) کا زیادہ استعمال کینسر کے خطرے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کی ایک وجہ ’haem‘ نامی مالیکیول ہے جو سرخ گوشت میں موجود ہوتا ہے۔ یہ مالیکیول بڑی آنت میں خلیاتی تبدیلیاں کرکے سرطان کا سبب بن سکتا ہے۔
چینی سے بھرپور کولڈ ڈرنکس
ہارورڈ ٹی ایچ چان سکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدانوں نے پایا کہ وہ خواتین جو دن میں دو سے زائد بار میٹھے مشروبات پیتی ہیں ان میں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ دوگنے سے زیادہ ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن میں غذائی مدافعتی نظام کے پروفیسر فلپ کالڈر نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ جو لوگ بہت زیادہ میٹھے مشروبات پیتے ہیں ان میں موٹاپے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جو کہ کینسر کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کیک، چاکلیٹ اور مٹھائیاں
یہ مصنوعات چینی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اگرچہ اب تک کوئی سائنسی تجربہ چینی کے استعمال اور کینسر کے درمیان براہ راست تعلق ثابت نہیں کرپایا ہے تاہم ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ جو لوگ زیادہ مقدار میں چینی استعمال کرتے ہیں ان کی خوراک عام طور پر غیر متوازن ہوتی ہے یعنی جسم کو فائبر کی مقدار کم ملتی ہے اور آنتوں کی حرکت کم ہوتی ہے۔ اس طرح آنتوں کی کم حرکت کینسر مرض کو پنپنے کے لیے کافی وقت مہیا کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے کینسر کے مادے بڑی آنت میں ان خلیوں کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔
مونگ پھلی
مسئلہ مونگ پھلی نہیں ہے بلکہ ایفلاٹوکزن ہے۔ یہ زہریلے مادے کچھ فنگس کے ذریعہ پیدا ہوتے ہیں جو مونگ پھلی اور میووں کے پودوں پر پائے جاتے ہیں۔ Aflatoxin کینسر کے بلند خطرے سے وابستہ ہیں۔
سفید روٹی
غذائیت کے ماہرین پروسیس شدہ اناج، جیسے سفید روٹی کے بارے میں بھی عوام کو خبردار کرتے رہے ہیں۔ ماضی قریب میں کیے گئے مطالعے میں سفید آٹے کی زیادہ مقدار کو بڑی آنت اور معدے کے کینسر کے خطرے سے منسلک کیا ہے۔ اگر آپ کا معمول سفید آٹا کھانا ہے تو اس کا مطلب آپ اناج کی اصل غذائیت سے محروم ہیں جس میں زیادہ فائبر ہوتا ہے