پنجاب ، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا والے ہوشیار خبردار

RAIN IN PAKISTAN

پنجاب، سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا والے ہوشیار خبردار، آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ پہلے سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چودہ ستمبر تک وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدین، ٹھٹھہ اور میرپور خاص میں بارش متوقع ہے۔ تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ تیرہ اور چودہ ستمبر کو لسبیلا، قلات اور خضدارمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سيلابی ریلوں اور طوفانی بارشوں‌ سے مزید 27 جانیں‌چلی گئیں

چودہ ستمبر تک خیبرپختون خوا میں سوات، مانسہرہ اور چارسدہ میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوسکتی ہیں۔ پشاور، صوابی، چترال اور دیر میں بھی بادل برسیں گے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد، پنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسیں گے- محکمہ موسمیات کے مطابق مری، اٹک، چکوال، جہلم اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، میانوالی میں بھی برسات ہوگی

مزید پڑھیں:سیلاب اور بارشوں نے پاکستان میں تمام ریکارڈز توڑ ڈالے

خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جھنگ اور فیصل آباد میں بھی آج سے چودہ ستمبر تک بارش متوقع ہے۔ تیرہ اور چودہ ستمبر کے دوران بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور مظفرگڑھ میں وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *