بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
بابر اعظم کو کپتان اور شاداب خان کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ فاسٹ بولرز میں آپشن کم تھی، حسن علی نے لنکن لیگ میں اچھا کھیل پیش کیا، حسن علی ٹیم مین بھی ہے اور اس کے آنے سے ٹیم میں انرجی آتی ہے۔
انضمام الحق نے کہا کہ فاسٹ بولرز میں احسان اللہ اور محمد حسنین بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں لیکن ہم نے چھ ماہ سے بنے کمبی نیشن میں تبدیلی کی کوشش نہیں کی۔
بھارت نے سری لنکا کو عبرت ناک شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کرلیا
قومی ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ
کپتان بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، سعود شکیل، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور حسن علی۔
محمد حارث، زمان خان اور ابرار احمد ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔