ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھارت میں‌پُرتپاک استقبال، بھارتی عوام کے نعرے

PAKISTAN CRIKET TEAM FOR WC

آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر مداحوں نے شاندار استقبال کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیر پورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مداحوں نے شاندار استقبال کیا جبکہ ہوٹل کے باہر بھی ہزاروں شائقین کرکٹ کرکٹرز کی ایک جھلک دیھنے کو بیتاب نظر آئے۔

ائیرپورٹ پر بھارتی حکام نے استقبال کرتے ہوئے قومی کرکٹرز کو شال پیش کیں جبکہ پھول بھی نچھاور کیے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1707069788659253560?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1707069788659253560%7Ctwgr%5Eeb74ecf950a395355022f29c7df937e07549cbb7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2543874%2F16

مزید پڑھیں: بھارت نے سری لنکا کو عبرت ناک شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایکس پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں مداح پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ائیرپورٹ پر مداحوں کے استقبال پر انہیں ہاتھ ہلاکر جواب دیا جبکہ شاہین آفریدی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار کے ساتھ خوشگپیاں کرتے دیکھائی دے رہے ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے 7 سال بعد بھارت پہنچی ہے، آخری بار پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2016 میں ٹی20 ورلڈکپ کیلئے شاہد آفریدی کی قیادت میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *