شہر لاہور تیری رونقیں‌ دائم آباد، اندرون لاہور کی ثقافت اجاگر کرنے کا مشن

lahore CHANGED NAYAUJALA

اولڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام اندرون شہر لاہورمیں “رنگ دے اندرون لاہور” کے نام سے میلہ سجایا گیا. اندرون شہر لاہور کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے رونقیں‌ بحال کرنے کا عزم کیا گیا.

دہلی گیٹ سے لیکر وزیر خان چوک تک کے علاقے کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا.


اس میلے کے تحت دہلی گیٹ کے باہر ڈھول اور بینڈ باجے سے شرکاء کا استقبال کیا گیا۔ کھانے پینے کے اسٹالز پر غیر ملکی مہمانوں‌ کا رش لگا رہا.


تصویر میں نظر آنے والے مناظر کسی یورپی ملک کے نہیں۔ بلکہ لاہور کی اندرون گلیوں کے ہیں۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری تصاویر کے مطابق انتظامیہ نے گلی سورجن سنگھ اور ملحقہ علاقوں میں پھول پودے لگا دیے ہیں۔ شاعر ناصر کاظمی نے کہا تھا۔

شہر لاہور تری رونقیں دائم آباد، تیری گلیوں کی ہوا کھینچ کے لائی مجھ کو

ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ ایسی ثقافتی سرگرمیاں جو کہ لاہور شہر کا ہمیشہ سے خاصہ رہی ہے۔ لاہور شہر اپنے میلوں اور رونقوں سے جانا جاتا تھا۔ ہم اس ثقافت کی بحالی کے لئے کوشاں ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *