پی ایس ایل 8، نگران وزیرکھیل بھی ایکشن میں‌ نظر آئیں‌گے

wahab riaz

نگراں پنجاب حکومت کے وزیر کھیل اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے دستیاب ہوں گے، وہ 12 فروری کو پنجاب کے وزیر کھیل کا حلف اٹھائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز 13 فروری سے ہوگا۔

شاہین شاہ آفریدی اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ناخوش

قبل ازیں وہاب کے وزیر کے طور پر بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کے بوجھ کی وجہ پی ایس ایل 8 کھیلنے کے حوالے سے شکوک و شبہات نے جنم لے لیا تھا۔

مزید پڑھیں: وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی درخواست پر نگراں چیف محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل حلف برداری کی تقریب جلد کرنے کی رضا مندی ظاہر کردی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *