دو ہفتے بعد غیررجسٹرڈ وی پی این بند ہو جائیں گے، پی ٹی اے نے رجسٹریشن کیلئے تیس نومبر تک مہلت دے دی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے وی پی این کی بندش پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کا غیر مہذب اور ملک کیخلاف استعمال غیر شرعی قرار دے دیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی گوگل کو ادائیگیاں روکنے کے حوالے سے خبروں کی تردید
خبردار،،، دو ہفتے بعد غیررجسٹرڈ وی پی این بند ہو جائیں گے، پی ٹی اے نے رجسٹریشن کیلئے تیس نومبر تک مہلت دے دی۔۔ ذرائع کے مطابق، یکم دسمبر سے غیررجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا، بندش کا ٹرائل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پی آئی اے خریدنےکی پیشکش
ادھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے وی پی این کی بندش پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ اٹارنی جنرل اور سیکریٹری داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔ ارکان نے وی پی این کی بندش پر سوالات اٹھائے۔
یوٹیوب کا صارفین کی سہولت کیلیے لائیو اسٹریم میں زبردست تبدیلی کا فیصلہ
چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی میں بریفنگ میں کہا، وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی، وی پی این رجسٹرڈ کرائیں تو کاروبار متاثر نہیں ہو گا، فری لانسرز کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے، اب تک ہزاروں وی پی اینز کی رجسٹریشن کر لی۔
سمارٹ فونز کا استعمال بچوں کی تعلیمی سر گرمیوں میں بڑی رکاوٹ
سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے اپنا بیان دہراتے ہوئے کہا کہ وی پی این کا غیر مہذب اور ملک کیخلاف استعمال غیر شرعی ہے،انہوں نے کہا کہ وی پی این کا استعمال اکثر غیر شرعی امور میں ہو رہا ہے ،تعلیم کے حصول،رابطہ کاری اور مثبت پیغام کیلئے وی پی این کے استعمال میں کوئی قباحت نہیں۔