کورونا سے بچاو کی ویکسین پاکستانیوں‌ کو کب دستیاب ہوگی؟؟

corona vaccine china pak e1605882412602

نئے سال میں‌ پاکستانیوں‌ کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے. کورونا کے خلاف ویکسین کی تیاری زوروشور سے جاری ہے. دو ہزار اکیس میں‌ مختلف کمپنیز کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی.

پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے، کہ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسیین ملک بھر کے تمام شہریوں کو مفت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی نئی قسم نے پاکستان میں اینٹری دے دی

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئے سال میں کووڈ 19 کی ویکسین خریدنے کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں. 150 ملین ڈالر کی ابتدائی رقم سے 220 ملین کی آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا سکیں گے۔

برطانیہ نے ایسٹرا زینیکا نامی آکسفورڈ کی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ چینی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ جاری ہے. بہت جلد ہی لوگوں کو بلا معاوضہ دستیاب ہو جائے گی۔ کورونا وائرس کے خلاف تحفظ کے لئے نجی شعبہ کو ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔
کورونا سے متعلق اہم معلومات

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر کارکنان کو لگائی جائے گی۔ دوسرے مرحلہ میں 65 سال کے بزرگ افراد کو یہ ویکسین لگائی جائے گی. بعد میں باقی لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *