پیدائشی طور پر ٹانگوں سے محروم، لیکن عزم اور توانائی سے بھرپور- امریکا کے 13 سالہ خصوصی طالب علم نے اسکول کی باسکٹ بال کی ٹیم میں اپنی جگہ بنالی
امریکی ایوان نمائندگان نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی
عزم اور ہمت کے سامنے معذوری بھی ماند پڑ گئی۔۔ امریکا کے تیرہ سالہ نوجوان نے ٹانگوں کے نہ ہونے کو اپنے شوق کے آڑے نہ آنے دیا۔ اور اسکول کی باسکٹ بال ٹیم کا حصہ بن گیا۔
بال کو پاس کرنا۔ دوسرے کھلاڑی سے چھیننا اور باسکٹ میں تھرو کرنا۔۔۔ یہ سب کام ٹانگوں سے محروم جانسن ماہر کھلاڑی کی طرح انجام دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے کوچز نے ان کو میرٹ پر سلیکٹ کیا ہے۔
جانسن وہیل چیئر کے استعمال کے ساتھ بھی باسکٹ بال کھیل سکتا تھا۔۔ لیکن اس نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ وہ اپنے کام میں آسانی نہیں لانا چاہتا۔۔
کوچز کا کہنا ہے کہ تیرہ سال ہونہار باسکٹ بال پلیئر نے تمام ٹرائل مکمل کیے۔ اور کسی جگہ بھی وہ نہیں چونکا۔ جانسن کی والدہ بھی اپنے بیٹے پر فخر کرتی ہیں کہتی ہیں آگے بڑھنے کی لگن کے ساتھ وہ ہر ایک کام کرتا ہے جو آسان نہ ہو۔
ایلون مسک نے ٹوئٹرکی نایاب چیزوں سمیت کمپنی کا سامان بیچ ڈالا
تیرہ سالہ جانسن کا کہنا ہے کہ جو یہ سوچتے ہیں کہ وہ کوئی کام نہیں کرسکتے۔۔ وہ میرے کردار کو سامنے رکھ کر اپنا ارادہ بدل دیں۔ اور ناممکن کو ممکن بنا دیں۔