ٹرمپ کی کابینہ میں ایلون مسک کس عہدے پر کام کریں گے؟؟

ELON MUSK AND DONAL TRUMP NAYAUJALA

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی حکومت کے اہم عہدوں کے لیے کچھ بڑے ناموں کو نامزد کیا ہے، جن میں ارب پتی ایلون مسک بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ 20 جنوری کو امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے، لیکن انہوں نے اپنے نئے دور کے لیے ابھی سے ہی اہم عہدوں کی نامزدگیاں شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے ایک نیا محکمہ، “محکمہ برائے کارکردگی” قائم کرنے کا اعلان کیا ہے.جس کی سربراہی کے لیے انہوں نے ایلون مسک کا انتخاب کیا ہے۔ اس محکمے میں ایلون مسک کے ساتھ ویوک رامسوامی، جو ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کے مالک ہیں، معاونت کریں گے۔

Elon Musk, Vivek Ramaswamy nayaujala
Elon Musk, Vivek Ramaswamy nayaujala

ٹرمپ نے کہا کہ یہ دونوں مل کر بیوروکریسی کو کم کرنے، غیر ضروری قوانین میں کمی لانے، فضول اخراجات کو روکنے اور وفاقی ایجنسیوں میں بہتری لانے میں مدد دیں گے۔

ELON MUSK TWEET NAYAUJALA
ELON MUSK TWEET NAYAUJALA

 

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید بھی ہوئی، جس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ وہ “جمہوریت کے لیے نہیں بلکہ بیوروکریسی کے لیے خطرہ بنیں گے۔”

واضح رہے کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں ایلون مسک نے نہ صرف مالی مدد کی بلکہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بھی ٹرمپ کی مہم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *