نینسی پیلوسی کے متنازع دورے کے بعد امریکی قانون سازوں کے وفد کا تائیوان کا دورہ

US LAWMAKERS IN TAIWAN

امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کے متنازع دورے کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی قانون سازوں کے دورے کو چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی قانون سازوں کا دورہ امریکہ کے حقیقی چہرے کو پوری طرح بے نقاب کرتا ہے۔ امریکی کانگریس کے 5 رکنی وفد نے تائیوان کی صدر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا؟؟

امریکا کی جانب سے حالیہ دورے کو تائیوان کی حمایت قرار دیا جارہا ہے۔

دو ہفتے قبل امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے بھی تائیوان کا دورہ کیا تھا۔ جس پر چین کی جانب سے سخت ردعمل دیتے ہوئے تائیوان کے گرد وسیع پیمانے پر فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *