امریکی صدر اور چینی ہم منصب کا 7 ماہ بعد ٹیلی فونک رابطہ

BIDEN XIJINPING

امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان سات ماہ بعد ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس اور چینی میڈیا نے بھی جوبائیڈن اورشی جن پنگ کے درمیان رابطوں کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں‌ڈی جی آئی ایس آئی کا صحافی کو جواب، فکر نہ کریں‌سب اچھا ہوگا

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فون پر 90 منٹ تک گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے چو طرفہ باہمی معاملات سے متعلق امور پر گفتگو کی۔

ضرور پڑھیں:افغان فورسز لڑنا نہیں‌چاہتیں‌تو امریکہ اس میں‌کچھ نہیں‌کرسکتا، جوبائیڈن

جوبائیڈن اور چینی صدر نے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے کی بات کی۔ چینی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چین سے متعلق امریکی پالیسی تعلقات میں مشکلات پیدا کرتی ہے۔

بہت ضروری: سابق افغان صدر اشرف غنی کا افغانستان چھوڑنے کے بعد پہلا بیان

دونوں ممالک کے صدور نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پراتفاق کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *