نامور امریکی اداکارہ کیمرون ڈیز کے ہاں 51 برس کی عمر میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
کیمرون ڈیز اور شوہر بینجی میڈین نے بیٹے کارڈینل کی پیدائش سے متعلق انسٹاگرام پر ایک پیغام سے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔
شاہ رخ خان کو ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں
واضح رہے کہ بیٹے کارڈینل کی پیدائش کے دن کے بارے میں دونوں اسٹارز کی جانب سے نہیں بتایا گیا۔
View this post on Instagram
اپنے بیان میں کیمرون ڈیز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سے بھی زیادہ محسوس کر رہی ہوں۔
ڈائریکٹر نبیل الرحمان اور ان کی اہلیہ میرے 35لاکھ کھا کر بھاگ گئے: نوشین شاہ کا الزام
میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈین اور کیمرون دونوں ہی کئی عرصے سے دوسرے بچے کے خواہشمند تھے۔
ان کے ہاں سروگیسی کی مدد سے بیٹی کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی، تاہم اسکے بعد سے وہ دوسرے بچے کی خواہش کا اظہار کر رہے تھے