بھارتی افواج نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کردی

WhatsApp Image 2020 12 18 at 17.32.00

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے چری کوٹ سیکٹر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔اقوام متحدہ کے دو فوجی مبصر بھی گاڑی میں موجود تھے۔

آرمی چیف کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ
اقوام متحدہ کے مبصرین پولاس گاؤں میں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ شہریوں سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوش قسمتی سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین محفوظ رہے۔ پاک فوج نے اقوام متحدہ کے ارکان کو ریسکیو کرکے بحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا۔

اقوام متحدہ کی گاڑیوں پر مخصوص نشانات اور ان کی خاص ساخت طویل فاصلے سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسے غیرقانونی اور غیراخلاقی اقدامات تمام عالمی ضوابط کی خلاف ورزی ہیں۔

آرمی چیف کا دفاعی مصنوعات کا جائزہ

بھارتی فوج نہ صرف کنٹرول لائن کے قریب شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے بلکہ اقوام متحدہ کے امن مبصرین بھی اس سے محفوظ نہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی فوج اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام نہیں کرتی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ پاک فوج اقوام متحدہ کے مبصرین کی جانب سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے بے لوث خدمات کو سراہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *