سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلووں کا جائزہ اور یوکرینی بحران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں یوکرینی صدر ملاقات کے لیے السلام پیلس پہنچے تو باضابطہ سرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کے مطابق صدر زیلنسکی امریکی اور یوکرینی حکام کے جدہ میں مذاکرات سے ایک دن قبل سعودی عرب پہنچے ہیں۔
روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا
امریکی اور یوکرینی حکام کے درمیان روس، یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات آج ہوں گے۔
