امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس چھوڑ دیا۔ میری لینڈ میں ائیربیس پر ٹرمپ کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ۔ الوداعی خطاب میں ٹرمپ نے چار سالہ دور کو بہترین بھی قرار دیا ۔ اختتامی کلمات میں بھی چین کو نہ بخشا، کورونا وائرس کو ایک مربتہ پھر چائنہ وائرس قراردے دیا۔
ٹرمپ نےاقتدار کی کرسی چھوڑ دی۔اہلیہ ملانیا ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاوس سے روانہ ہو گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بذریعہ ہیلی کاپٹر واشنگٹن ڈی سی سے میری لینڈ میں واقع جوائنٹ بیس اینڈریوز پہنچے۔ جہاں ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ امریکی صدر کو اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
امریکہ کے صدارتی انتخاب میں جوبائیڈن نے ٹرمپ کو شکست دے دی
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر الوداعی خطاب کرتے ہوئے اپنے چار سالہ دور کو بہترین قرار دیا۔ انھوں نے امریکہ کو عظیم ملک اور اس کی معیشت کو بہترین قرار دیا۔
سبکدوش ہونے والے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کے دوسرے ملکوں کی طرح امریکہ بھی کورونا کی وباء سے متاثر ہوا۔ جاتے جاتے بھی ٹرمپ نے چین کو نہ بخشا،، کورونا وائرس کو ایک بار پھر چائنہ وائرس قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کا کورنا ریلیف پیکج مسترد کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی انتظامیہ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا، اپنے سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹرمپ نے ان سے واپس آنے کا وعدہ بھی کیا۔
امریکہ نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا
امریکی نائب صدر سمیت ری پبلکن پارٹی کے اہم ارکان نے صدر ڈونلڈٹرمپ کی الوداعی تقریب میں شرکت نہیں کی۔