اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریں نیویارک کی عدالت نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دےدیا chiefeditorJanuary 11, 2025 نیویارک کی عدالت نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دےدیا۔ امریکی عدالت کا کہنا ہے ڈونلڈ ٹرمپ ہش منی کیس میں مجرم ہیں لیکن ٹرمپ کو قید یا جرمانہ نہیں کر رہے۔ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر اپنا صدر چُن لیا ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے سزایافتہ صدر ہوں گے۔ نیویارک کی عدالت نے ٹرمپ کے جرم کو ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا عدالت میں اپنے اوپر لگنے والے 34 الزامات کو ماننے سے انکار امریکی عدالت نے ہش منی کیس کا فیصلہ سناتے قرار دیا کہ ٹرمپ مجرم ہیں مگر قید یا جرمانہ نہیں ہو گا۔ امریکی عدالت نے ٹرمپ کو غیر مشروط رہائی دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ دوران سماعت وڈیو لنک کے ذریعہ اپنے وکیل کے ہمراہ موجود رہے۔ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو سیاسی مہم قراردیا۔ کہا میری شہرت کو نقصان پہنچانے اور صدارتی انتخابات روکنے کے لیے سیاسی مہم چلائی گئی۔ نومنتخب صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ڈونلڈ ٹرمپ پر جعل سازی اور پیسے دے کر جرم چھپانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ Post Views: 179
پی ڈی ایم کا حکومتی اتحاد آخر کیوں ںاراض ہوگیا؟؟ معاملہ کیا ہے؟؟ پی ڈی ایم کا حکومتی اتحاد کس معاملے پر الجھ گیا؟؟ آخر ماجرا کیا ہے؟؟ ریکوڈک معاہدے کے معاملے پر…
اطلاعات کے اضافی عہدے سے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰمنظور عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائےاطلاعات کے اضافی عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ عاصم باجوہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا…
فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ دے مارا پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر تھپڑ کی گونج ہے۔اس بارتھپڑ مارنے والی وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس…