وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پرپابندی لگانے کی منظوری دے دی

TLP BANNED

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پرپابندی لگانے کی منظوری دے دی۔۔۔۔وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دی گئی ہے۔

تحریک لبیک کی رجسٹریشن منسوخی کے لیے حکومت کو سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنا پڑے گا۔

وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے منظوری دی۔سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈیکلیریشن پر کام شروع کردیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کی پارٹی رجسٹریشن منسوخی کے لیے وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنا ضروری ہے.

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن سیاسی جماعت کو ڈی لسٹ کر سکتا ہے۔سپریم کورٹ سے پابندی کے حق میں فیصلے کی صورت میں متعلقہ جماعت کے اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔ تحریک لبیک کو الیکشن کمیشن نے کرین کا انتخابی نشان الاٹ کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *