پنجاب اور خیبرپختون خوا میں آندھی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 29 افراد جاں‌بحق، 150 زخمی

FILE PHOTO KP PUNJAB THUNDERSTORM DESTRUCTION

پنجاب اور خیبرپختون خوا میں آندھی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ چھتیں اور دیواریں گرنے سے 29 افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوگئے۔ سب سے زیادہ تباہی بنوں میں ہوئی جہاں پندرہ جانیں چلی گئیں-

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان نے تباہی مچا دی۔ بنوں میں آندھی اور طوفانی بارش سے متعدد افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوگئے۔ کرک میں طوفانی بارش کے باعث دیوار گرنے سے دو بھائی جان سے گئے۔

لکی مروت میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے تین بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ درجنوں زخمی بھی ہوئے۔ طوفان کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ شمالی وزیرستان اور بنوں میں تیزی آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔

کوہاٹ میں طوفانی ہواوں سے بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔ نور پور تھل کے نواہی علاقے میں بھی دیوار گرنے سے تین بچیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ڈی آئی خان میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔ بھکر میں چھت گرنے سے خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

گجرات میں آندھی اور تیز بارش کے باعث بجلی کے پول، درخت اور سائن بورڈ اکھڑ گئے۔ حافظ آباد میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں‌بحق ہوگیا-

منڈی شاہ جیونہ میں بھی طوفانی بارش سے بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *