پاکستانی مولا جٹ کے پیچھے بھارتی انتہا پسندوں نے سازشیں شروع کردیں۔ بھارت میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم کی ریلیز کو پھر روک دیا گیا ، دی لیجنڈ آف مولا جٹ دنیا بھر میں 300 کروڑ کے قریب بزنس کرچکی ہے۔
بلاک بسٹر فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے اپنی کامیابی کے سفر کے 100دن مکمل
فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔اس فلم نے پاکستان میں اگلے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان بھر میں سو کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی پہلی فلم کا اعزاز حاصل کیا۔
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 4 دنوںمیں 62 کروڑ کا بزنس کرلیا
اس سے پہلے پاکستان میں کوئی فلم 50کروڑ روپے تک کا بزنس کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو پائی۔فلم نے دنیا بھر میں 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے سب کو حیران کردیا۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے مکالمے بہترین، ایکشن زبردست اور مناظر لاجواب ہیں۔ بھارت میں انتہا پسند پاکستان کے تحفے کو بھارتی فلم بینوں تک جانے سے روک رہے ہیں۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کیا جائے گا، بھارتی میڈیا
انتہا پسندوں کی یہ کوشش دو بار کامیاب ہوچکی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ایک پاکستانی فلم کو بھارت کی بڑی بالی وڈ انڈسٹری کے لئے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارت کی کامیاب ترین ایکشن فلموں میں سے ایک اینمیمل کے کئی سینز کو بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے متاثر قرار دیا گیا ہے۔