پاکستان اور دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی بلاک بسٹر فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ نے اپنی کامیابی کے سفر کے 100دن مکمل کرلئے ہیں-
جیو فلمز کی پیشکش,لاشاری فلمز اور انسائیکلو میڈیا کی شاہکار فلم نے پاکستان میں 100کروڑ اور دنیا بھر میں 10ملین ڈالر کا تاریخی بزنس بھی اپنے نام کیا ہے۔
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پہلے 4 دنوںمیں 62 کروڑ کا بزنس کیا
سینما گھروں میں اپنی 100 دن کی دوڑ سے پہلے فلم نے دنیا بھر میں باکس آفس پر 10 ملین امریکی ڈالر جمع کرنے کے ساتھ، پاکستان میں 100 کروڑ سے زائد کا ناقابل یقین سنگ میل بھی عبور کیا۔
انتہا پسند ہندووں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹر پھاڑ دیئے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے کے بعد سے”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“کا عالمی سطح پر راج برقرار ہے۔ فلم کو عالمی سطح پر 25 مختلف ممالک میں 500 اسکرینوں کے ساتھ ریلیز کیا گیا تھا۔ بے انتہا مقبولیت کی وجہ سے مقامی اور بیرون ملک دونوں مارکیٹوں میں فلم کو زائد اسکرین ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی
”دی لیجنڈ آف مولاجٹ“ کے مرکزی کرداروں میں فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر رشید، علی عظمت، صائمہ بلوچ اور فارس شفیع کے ساتھ شفقت چیمہ، نیئر اعجازاور ریشم جیسے تجربہ کار اداکار شامل ہیں۔
شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ’ پربھارت میں تنازع
عمارہ حکمت اور اسد جے خان کی طرف سے انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کے مشترکہ منصوبے AAA موشن پکچرز کے اشتراک سے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔
فہد مصطفی فلم قائد اعظم زندہ باد کے بعد اب سندھ پولیس میں بھی انسپکٹر بن گئے
فلم کا اسکرین پلے بلال لاشاری اور ڈائیلاگز ناصر ادیب نے لکھے ہیں۔ فلم ”جیو فلمز“کے اشتراک سے پیش کی گئی جو پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ اور پاکستان میں سنیما کی بحالی میں کلیدی شراکت دار ہے-