میانمر اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، کئی عمارتیں متاثر

MYANMAR THAILAND EARTHQUAKE

تھائی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، کئی عمارتیں متاثر

میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے دارالحکومت بینکاک سمیت کئی علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

بینکاک کے چاتوچک ضلع میں زیر تعمیر بلند عمارت گرنے سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ خوف و ہراس کے باعث شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے، جبکہ میٹرو سروسز بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔

تھائی حکام نے بینکاک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ آفٹرشاکس کے خدشے کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *