مودی سرکار اپنے ہی شہریوں‌کے درپے، کسانوں‌ نے دھرنے میں‌ ٹارگٹ‌کلر پکڑ‌لیا، منصوبے کا اعتراف

INDIAN FARMERS ARRESTED TARGET KILLER

مودی سرکار اپنے ہی شہریوں کی جان کے درپے ہوگئی۔ بھارتی کسانوں نے مارچ پر حملے کا منصوبہ بنانے والا ٹارگٹ کلر پکڑ لیا۔ دہشت گرد نے میڈیا کے سامنے سب کچھ اگل دیا۔

خود آپ اپنے دام میں صیاد آگیا۔ مودی سرکار نے جو گڑھا معصوم اور نہتے کسانوں کو گرانے کے لیے کھودا۔ وہ خود اس میں گرگئی۔ شائد مالک کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اور کسی بڑے وار سے پہلے ہی حقیقت آشکار ہوگئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کسانوں کے مارچ میں حملے کا منصوبہ بنانے والا دہشت گرد پکڑا گیا۔ سکھوں نے دھرنے سے مودی اور را کے لیے کام کرنے والے دہشت گرد کو پکڑ کر میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

بھارتی وزیراعظم نے تو خون سے ہولی کھیلنے کے لیے سازش رچائی تھی۔ لیکن یہ خون ہونے سے پہلے ہی مودی کے ہاتھوں پر خون کے دھبے ساری دنیا کو نظر آنے لگے۔

سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیراعظم اور آرمی چیف پُرعزم

گرفتار ملزم نے میڈیا کے سامنے سب کچھ اگل دیا۔ اقبال جرم میں کہا کہ اسے مقامی ایس ایچ او نے ٹریننگ اور ہتھیار دیئے۔ ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اسے چار اہم کسان رہنماوَں کی ٹارگٹ کلنگ کاٹاسک دیا گیا تھا۔

خواجہ آصف کو چھوڑ دو۔ ورنہ۔ انجام کے لیے تیار رہو، مریم نواز نے خبردار کردیا

سازش بس یہی تک نہ تھی۔ بلکہ آر ایس ایس کے غنڈوں کو پولیس کی وردی پہنا کر کسانوں پر سیدھی فائرنگ بھی کرنے کا کہا تھا۔ تاکہ کسان دھرنے کو متنازع بنا کر دھرنے کو منتشر کیا جاسکے۔ اور کسانوں کو لے کر اس مدعے کے حوالے سے پوری دنیا میں ہو رہی ذلت کو کم کیا جاسکے۔

مودی سرکار شائد اس بات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے حسین خواب دیکھ رہی تھی۔ جو بھارت کے دلیر اور معصوم کسانوں نے چکنا چور کردیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *