افغانستان میں طالبان نے 12 ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کا دعویٰ‌کردیا

TALIBAN IN AFGHANISTAN

افغانستان میں طالبان نے 12 ویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے- میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان نے قندھار اور صوبہ ہرات کے دارالحکومت ہرات شہر پر بھی قبضہ کر لیا ہے-

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ کا کابل میں تین ہزارفوجی بھیجنے کا اعلان

طالبان کی افغانستان کے مختلف علاقوں‌میں‌پیش قدمی جاری ہے- اس سے پہلے صوبہ غزنی کے دارالحکومت پر بھی طالبان نے قبضہ کر لیا تھا- غزنی کے گورنر اور پولیس چیف طالبان کے ساتھ ڈیل کے تحت کابل فرار ہو گئے- جہاں انھیں حکومتی فورسز نے گرفتار کر لیا-

مزید پڑھیں: یونان اورالجزائرمیں آتشزدگی،  فوجیوں سمیت 65 ہلاک،ہزاروں گھرتباہ

ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے- پچھلے ایک ہفتے میں طالبان بارہ صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔ طالبان کے قبضے میں جانے والے شہروں میں زرنج، شبرغان، طالقان اور فیض آباد شامل ہیں- پُل سری، فراہ،قندوز، پل خمری، ایبک، غزنی اور ہرات پر بھی طالبان کا قبضہ ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *