سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کروانے کا حکم

Supreme court Pakistan e1608283246719

سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا آرڈر غیر قانونی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ آئین اور قانون الیکشن کی تاریخ میں توسییع کی اجازت نہیں دیتا۔ الیکشن پروگرام جو دیا گیا تھا 8 مارچ کو دونوں صوبوں میں وہ رویوائز کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا ایک بار پھر چیف جسٹس اور سپریم کورٹ‌ کے تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد

سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے غیر قانونی ارڈر کی وجہ سے تیرہ دن کا نقغصان ہوا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن چودہ مئی کو کروانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پولنگ چودہ مئی کو ہوگی۔

عدالت نے الیکشن کا پورا پروگرام اپنے فیصلے میں دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کمیشن کو 21 ارب روپے کا فنڈ جاری کرے۔ کمیشن فنڈز کی فراھمی کے بارے میں رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن التوا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، کل سنایا جائے گا

رپورٹ میں بتایا جائے کہ فنڈز مکمل یا ادھورے جاری کئے گئے ہیں۔ کے پی کے حوالے سے کمیشن ایک مکمل نمائندگی اس کورٹ کو بتائے۔ پنجاب کی قائم مقام حکومت اور چیف سکریٹری ، اور ائی جی سیکیورٹی کے معاملے پر کمیشن کی معاونت کرے۔ صوبائی حکومت بھی کمیشن کے ساتھ تعاون کرے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی آئینی زمہ داریاں پوری کرے۔ کمیشن کو مکمل تعاون اور سہولت فراہم کرے۔ حکومت ہر صورت میں سیکیورٹی کے لئے آرمڈ فورسز، رینجرز سے اہلکار لے۔ وفاق اس صورت میں کیمشن کو پلان بنا کر دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *