اب گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہوگا. سپر سونک جیٹ اپنی آزمائشی پرواز کے تیار ہے. منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے. جسے جلد ہوا میں آزمائشی پرواز کے لیے پیش کیا جائے گا.
پندرہ ارب سے زائد مالیت کے پرائیوٹ جیٹ کی پہلی آزمائشی پرواز اگلے سال دو ہزار بائیس میں ہوگی۔
جیٹ کے اندرونی حصے کی تصاویر جاری کردی گئیں۔ جس میں بیڈروم ، کچن اور ڈرائنگ روم کی سہولت موجود ہے۔
نئی جاری کردی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے پرائیوٹ جیٹ کے کیبن کو منی ہوٹل میں بدلا جاسکے گا.
سپرسونک جیٹ میں سفر کے دوران 12 سے 18 مسافروں کی گنجائش ہوگی. جو اپنے آپ کو کسی عالی شان محل کے حصے میں تصور کرسکتے ہیں.
نئے منصوبے کے تحت جہاز کو ایک جدید ایمبولینس کی سہولت سے بھی آراستہ کیا جاسکے گا. جو چند منٹوں میں کئی سو کلومیٹر کی دوری کو سمیٹدے گا.
سپرسونک جیٹ سے نیویارک سے لندن کا سفر صرف ساڑھے تین گھنٹے میں طے ہوگا۔