نیا سال نئی خوشیاں نئی امیدیں نئی امنگیں نیا اجالا 2025 کا نیا سال مبارک

HAPPY NEW YEAR 2025

نیا سال نئی خوشیاں نئی امیدیں نئی امنگیں  نیا اجالا 2025  کا نیا سال مبارک

نئے سال کے پہلے سورج نے طلوع ہوتے ہی نیا اجالا کردیا۔ ملک میں امید کی نئی کرنیں بھی روشن کردیں۔

نیا سال نیا اجالا۔۔ دعا ہے کہ  2025امن، استحکام اور خوشحالی لائے

2024اپنے ساتھ تلخ و شیریں یادیں لیے رخصت ہوا اور نئے سال 2025کا نئے سورج کے ساتھ آغاز ہوچکا ہے۔

سالِ نو کا پہلا سورج اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ نئی امیدیں، نئی امنگیں لے کر طلوع ہوا ہے۔ عوام پُرامید ہیں کہ نئے سال کا سورج ملک میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی کرنیں بکھیرے گا۔ اس سال ان کے وہ تمام خواب پورے ہوں گے جو گزشتہ سال ادھورے رہ گئے تھے۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت پاکستان میں سال 2025ء کا پہلا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہوگیا ہے۔

گزشتہ شام دو ہزار چوبیس کا آخری سورج خوشیوں، تلخیوں، کارناموں، شکستوں، فتوحات، تلخ و شیریں واقعات اور ناکامیوں کے ساتھ ساتھ حسین یادوں کو پیچھے چھوڑ کرغروب ہوا۔ اس سال پاکستانی قوم نے کئی نشیب و فراز دیکھے، کئی نامور شخصیات اپنے پیاروں کو روتا چھوڑ کر چلی گئیں ، کئی ایسے واقعات بھی رونما ہوئے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

اس سال پاکستانی قوم نے کئی نشیب و فراز دیکھے، کئی نامور شخصیات اپنے پیاروں کو روتا چھوڑ کر چلی گئیں ، کئی ایسے واقعات بھی رونما ہوئے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

اب نئے سال میں ہم قدم رکھ چکے ہیں۔ آئیں نئے سال کے آغاز پر،، آگے کی سوچ کے ساتھ کچھ نیا کرنے کا عزم دہرائیں۔ اپنے اردگرد لوگوں کا خیال رکھ کر، قوانین پر عمل کرکے، صحت مند رہیں گے۔ خوشیاں رہیں گے اور خوشیاں بانٹیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *