عمران خان کے حساب کا وقت آگیا، جواب دینا ہوگا، ہم پیچھا نہیں‌چھوڑیں‌گے، سلیمان شہباز

SULEMAN SHEHBAZ

وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کے حساب کا وقت آگیا- ہم اس کا پیچھا نہیں‌چھوڑیں‌گے- عمران خان کو جواب دینا ہوگا-

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی 14روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ ایف آئی اے اور نیب مقدمات میں سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کر رکھا تھا۔

عدالت سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے- شریف فیملی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں- ہمارے ساتھ عمران خان نے جو کچھ کیا سب کےسامنے ہے-

حکومت شفاف الیکشن کے لئے تیار ہے تو ان سے بات کرسکتا ہوں، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال پر دباو ڈال کر ہمارے خلاف کیسز بنوائے گئے- بشیر میمن نے بتایا کہ کس طرح ان پر عمران خان دباو ڈالتے تھے- شہزاد اکبر آج کل نظر نہیں آتے وہ بیرون ملک فرار ہیں- ہم پر برطانیہ میں 18ماہ بےبنیاد مقدمہ چلتا رہا- ہم نے سامنا کیا اور سرخرو ہوئے-

پی ٹی آئی کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سےاہم فیصلہ

سلیمان شہباز نے کہا کہ این سی اے میں حکومت پاکستان کے کہنے پر ہمارے خلاف کیس بنا- شہزاد اکبر اس سلسلے میں لندن کے چکر کاٹتے رہے- این سی اے نے مجھے اور شہباز شریف سے تحقیقات کیں، اور انہیں کوئی ثبوت نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو جواب دے- سائفر پر قوم کو تباہ کیا اور بعد میں امریکیوں کے پاؤں پڑ گیا- عمران خان نے ڈرامہ کیا سازش کی- اب کہتے ہیں غلطی ہوگئی، سائفر پر ڈرامے بازی سب کے سامنے عیاں ہوگئی ہے- عمران خان نے توشہ خانہ میں کیا کیا، ہم ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، ہم انہیں کوئی اسپیس نہیں دیں گے، کیسز کا فالواپ ہوگا-

وزیراعظم کے بیٹے نے کہا کہ این سی اے کا ٹیسٹ کیس ہے، عمران خان کو جواب دینا ہے- عمران خان کہتے تھے کہ ایف آئی اے میرے ماتحت ہے- قوم بھول گئی کہ عمران خان نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم کو ووٹ دیا اور پھر خلاف ہو گئے۔

ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست

گزشتہ روز خیبرپختونخوااسمبلی میں ہیلی کاپٹر بل لے آئے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں سے سرکاری وسائل کے استعمال کا حساب نہ لیا جائے، ہیلی کاپٹر کیا عمران خان کے باپ کا ہے جو حساب نہ مانگیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کر لی

سلیمان شہباز نے الزام لگایا کہ عمران خان نے ملک پر 25 ارب کے قرضوں کا بوجھ ڈالا ہے، ان کا حساب لیں گے پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

جنرل باجوہ نے ڈبل گیم کھیلی، ایکسٹینشن دینا بڑی غلطی تھی، عمران خان کا اعتراف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *