امریکا میں‌50 سال بعد چوری شدہ کتاب لائبریری کو واپس کردی گئی

TARZAN BOOK

امریکا میں چوری کی گئی ایک کتاب 50 سال بعد لائبریری کو واپس کر دی گئی۔

امریکی ریاست اوہائیو کی سِنسناٹی پبلک لائبریری کے مطابق مصنف ایڈگر رائس کی کتاب ٹارزن اینڈ ٹارزن ٹوئنز 50 سال بعد بذریعہ ڈاک لائبریری کو واپس بھجوائی گئی- کتاب کے ساتھ ایک خط بھی بھیجا گیا جس میں کتاب کی غیر موجودگی کے حوالے سے بتایا گیا۔

نوٹ میں لکھا تھا جو بھی اس کو موصول کرے میں اس کتاب کو واپس کر رہا ہوں جس کو 1972 – 1973 میں درج کرائے بغیر لے جایا گیا تھا- اس وقت میں نوجوان تھا- بہرحال میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ کتاب صحیح حالت میں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کون سا بزنس شروع کرلیا؟؟

لائبریری کے مہتمم برائن پاورز کا کہنا تھا کہ کتاب کے واپس ملنے سے لائبریری کا عملہ خوش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اعترافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ شخص یہ کتاب لے گیا تھا لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ اس نے یہ واپس کیوں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *