سال 2021 میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔ جن میں سے صرف ایک کو پاکستان میںدیکھا جاسکے گا. سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا۔ یہ جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت ایشیا، افریقہ،یورپ،افریقہ اور مغربی امریکا میں دیکھا جاسکے گا۔
گڈ بائے 2020 ، سال دو ہزار بیس کا سورج غروب، 2021 کو خوش آمدید
سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن4 دسمبر کو ہوگا جومکمل سورج گرہن ہوگا،، جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ لیکن امریکا، جنوبی امریکا، پیسیفک، اور انٹارکٹکا میں نظر آئے گا۔
دو ہزار اکیس کا پہلا اور مکمل چاند گرہن 26 مئی کو ہوگا۔ جو آسٹریلیا،یورپ،جنوب مشرقی ایشیا، شمالی پیسیفک میں دیکھا جاسکے گا۔ دوسرا چاند گرہن انیس نومبر کوہوگا،جو جنوبی اور مشرقی امریکہ ،اسٹریلیا،اور یورپ کے مختلف علاقوں میں نظر آئے گا۔