بالائی علاقے برفباری کے بعد اور بھی دلکش، رابطہ سڑکیں‌بند، ہر جگہ برف ہی برف

SNOWFALL IN JAN scaled e1641549416913

ملک کے بالائی علاقے برف کی لپیٹ میں آگئے۔ وادی لیپہ میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں- شگر ، گانچھے ، شانگلہ ، دیر اور اسکردو میں بھی برفباری، قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت اور راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع، چمن، زیارت، توبہ اچکزئی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی برف گر پڑی-


بالائی علاقوں میں برفباری، قدرتی نظارے اور بھی حسین ہوگئے- شانگلہ میں پہاڑوں پر تین فٹ تک برفباری ریکارڈ ہوچکی ہے-


دیر بالا میں بھی برفباری، سیاحوں نے برف پر لال شربت ڈال کر گولا گنڈا بنایا اور خوب انجوائے کیا-


وادی نیلم میں ایک دن کے وقفے کے بعد بارش اور برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا-


برفباری کے باعث گریس ویلی کی مین شاہراہ سمیت متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں- وادی لیپہ میں بھی برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہیں-


آرنگ کیل، گریس ، تاؤ بٹ ، شونٹھر، سرگن سمیت بالائی علاقوں کے مکین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے-


گانچھے اور اسکردو میں بھی برفباری، قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت اور راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے-


وادی شگر میں برف باری کا سلسلہ 4 روز بعد تھم گیا۔ زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی-


چمن، زیارت، توبہ اچکزئی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی برف کے گالے بکھر گئے-


جنوبی پنجاب کے علاقے فورٹ منرو میں بھی برف باری، موسم شدید سردہوگیا ،، فورٹ منرو میں اس سے پہلے 2019 میں برفباری ہوئی تھی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *