ایشیا کپ کے فائنل سے پہلے سری لنکا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ لنکن ٹائیگرز نے گرین شرٹس کو سپرفور کے آخری میچ میں پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ۔
سری لنکا نے ایک سو بائیس رنز کا آسان ہدف سترہ اوورز میں حاصل کیا ۔ اوپنر نیسانکا نے پچپن رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ راجا پکسا چوبیس رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
یہ بھی پڑھیں:نسیم شاہ کے 2 چھکوں نے شارجہ کے میدان میں میچ کو یادگار بنا دیا
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم آخری اوور میں ایک سو اکیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ رنگا نے اپنی گھومتی گیندوں سے بابراعظم ، افتخار اور محمد آصف کو پولین کی راہ دکھائی ۔ لیگ اسپنر نے چار اوورز میں صرف اکیس رنز دیئے ۔ شاندار پرفارمنس سے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا-
مزید پڑھیں:نسیم شاہ کے 2 چھکوںنے بھارت اور افغانستان کو ٹھکانے لگا دیا
سری لنکا کیخلاف پاکستانی ٹیم بیس اوورز مکمل ہونے سے پہلے ہی ڈھیر ہو گئی ۔ خوشدل چار، افتخار اور فخر تیرہ تیرہ رن بنا سکے۔ بابراعظم تیس، محمد رضوان چودہ رن بنا کر پویلین لوٹے ۔ آصف علی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
سری لنکن اوپنر نیسانکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ پچپن رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پانچ چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔