سخت مالی مشکلات کے شکار سری لنکا نے چین کو ایک لاکھ ’ٹوک مکاک‘ بندر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم جانوروں کےتحفظ کی تنظیموں نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سری لنکن وزیرِ زراعت، مہندرا اماراویرا نے اس کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جانور سری لنکا میں عام پائے جاتے ہیں لیکن عالمی یونین برائے تحفظِ فطرت (آئی یو سی این) کے مطابق بقیہ دنیا میں اس بندر کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے کتے کو دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار دے دیا گیا
مہندرا نے کہا ہے کہ چین میں 1000 چڑیا گھروں کے لیے یہ بندر فروخت کئےجائیں گے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بنادی گئی ہے۔ سری لنکا کا مؤقف ہے کہ بندروں کی بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف فصلوں کو نقصان پہنچارہی ہے بلکہ وہ انساںوں پر حملے بھی کررہی ہے۔
آسٹریلیا میں پونے تین کلوگرام وزنی ’جناتی‘ مینڈک دریافت
یہی وجہ ہے کہ سری لنکا نے کئی جانوروں کو حفاظتی فہرست سے خارج کردیا ہے جن میں تین اقسام کے بندر، مور اور جنگلی خنزیرشامل ہیں۔ اب کسان اپنے تحفظ کے لیے انہیں مارسکتے ہیں۔
کینیڈا کے ایک فارم ہاوس سے 20 شترمرغ فرار، پولیس شتر مرغ پکڑتی رہی
دوسری جانب سری لنکا میں جانوروں کے تحفظ کی تنظیموں نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 40 برس سے بندروں کا سروے نہیں کیا گیا۔ کوئی نہیں جانتا کہ ان کی اصل تعداد کتنی ہے۔ سب سے پہلے اس کا تعین کرنا ضروری ہے۔
نیویارک کے میئر کا چوہے مار ڈائریکٹر کی پوسٹ کے لیے کروڑوںروپے تنخواہ کا اعلان
تنظیموں کا کہنا ہے کہ شاید ان بندروں کو گوشت، طبی تحقیق اور دیگر امور میں استعمال کیا جاسکتا ہے جو کسی طرح بھی درست عمل نہیں۔