سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ،کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ

BY ELECTION 2021

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی الیکشن میں بھرپور شرکت کررہی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ آزاد امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔1 کروڑ 35لاکھ چھیانوے ہزار 646 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے اضلاع سمیت کراچی کے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی-

متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت چھوڑنے کی دھمکی

ہفتے کو شہر کے تمام اضلاع میں قائم ڈسپیج سینٹر سے پولنگ میٹریل کی تقسیم میں تاخیر دیکھی گئی- کئی مقامات پر پریزائیڈنگ افسران بھی دیر سے پہنچے- بیلٹ باکس، بیلٹ پیپر، سیاہی اور دیگر سامان شام تک تقسیم کیا جاتا رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *