دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے وفاقی منصوبے کے خلاف سندھ میں احتجاج

SINDH canals protest

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ مختلف اضلاع اور اہم مقامات پر وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

لاڑکانہ میں احتجاجی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جناح باغ چوک پہنچی۔۔ ریلی میں دریائے سندھ سے منسوب نغمے چلائے گئے۔۔

جیکب آباد میں دریا سے کینال نکالنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

بدین میں بھی شاہنواز چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکا نے کہا کہ پانی کی قلت سے سندھ  کی زرخيز زمینیں بنجر ہوجائیں گی۔ جس سے لاکھوں افراد بے روزگار ہونگے اور ساحلی علاقوں میں تباہی ہوگی

پاسکو کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف خیرپور میں پاسکو ملازمین اور ان کی حمایت میں آبادگاروں اور کسان اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔ حکومت کی جانب سے پاسکو کی نجکاری کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔

نواب شاہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے کہا کہ دریائے سندھ پر کسی صورت بھی کینالز کی تعمیر قبول نہیں ہے۔

کندھ کوٹ میں پیپلز پارٹی کی صوبائی کال پر دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ نہریں نکالنا سندھ کے ساتھ دشمنی ہے جو پیپلز پارٹی کبھی بھی قبول نہیں کریگی

نوشہرو فیروز میں یپلز پارٹی کی کال پر کینالز منصوبوں کے خلاف ہزاروں افراد کی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کی قلت ہے کینالز منصوبہ سے سندھ کو نقصان پہنچے گا۔

قمبرشہدادکوٹ  میں پیپلز پارٹی کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ چولستان سمیت کوئی کینال کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

جامشورومیں بھی  دریائے سندھ پر متنازعہ کینالز بنانے کے فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا۔ کارکنان نے انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا۔  دھرنے کے باعث انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

شکارپورمیں  دریائے سندھ سے اضافی کینال نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی کی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ سندھ کے پانی کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔

میرپورماتھیلو میں بھی احتجاجی ریلی میں حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔ کینالز منصوبے کو مسترد کردیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *