امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے امریکی شہری اور سکھ رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں سابق را چیف کے ملوث ہونے کا انکشاف کر دیا
امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی شہری اور سکھ رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی ایجنسی ’را‘ کے اُس وقت کے سربراہ سمنت گوئل نے دی تھی۔
قتل کاحکم 23جون کومودی کے دورہ امریکا کے دوران دیا گیا۔ کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نے کیا۔
رپورٹ کے مطابق سمنت گوئل پر بھارت سے باہر سکھ علیحدگی پسندوں کو ختم کرنے کا شدید دباؤ تھا۔ امریکی ایجنسیوں کے خیال میں مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو یہ پلان معلوم تھا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول اور سمنت گوئل نے اپنا مؤقف نہیں دی